غیرملکی زرمبادلہ ذخائر 8ارب ڈالر کی سطح سے گر گئے
بیرونی قرضوں اور دیگرادائیگیوں سے 24 جنوری تک ذخائرمیں17 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کمی واقع ہوئی
بیرونی قرضوں اور دیگر مالیاتی ادائیگیوں کے باعث پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح سے بھی گر گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 24 جنوری تک زرمبادلہ کے ذخائر میں 17کروڑ45لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر8ارب16کروڑ84لاکھ ڈالر کی سطح سے گر کر7ارب99کروڑ39لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے، اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں14کروڑ57لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 3ارب32کروڑ23لاکھ ڈالر کی سطح سے گر کر 3 ارب 17 کروڑ66لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 2کروڑ88لاکھ ڈالر کمی کے بعد 4ارب 84 کروڑ 61لاکھ ڈالر کی سطح سے گر کر 4 ارب 81کروڑ73لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں کمی کی وجوہ بیرونی قرضوں اور دیگر مالیاتی ادائیگیوں کا دباؤ بتائی جاتی ہیں، گزشتہ ہفتے مرکزی بینک نے بیرونی قرضوں اور دیگر مالیاتی ادائیگیوں کی مد میں 7 کروڑ 60لاکھ ڈالر ادا کیے۔