بائیومیٹرک سسٹم جلد متعارف کرایا جائیگابھارتی ہائی کمشنر

دونوں ممالک کی حکومتیں باہمی تجارت کو فروغ دینے کی خواہش مند ہیں، ٹی سی اے راگھوان کا ورکشاپ سے خطاب


Numainda Express January 31, 2014
پاکستان اور بھارت کی حکومتیں تجارتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتی ہیں،ٹی سی راگھوان فوٹو: فائل

پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کو ویزے کی مزید سہولتیں فراہم کرنے کے لیے جلد بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔

گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے بھارتی بزنس ویزے کے حصول کے بارے میں منعقد آگہی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی حکومتیں تجارتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتی ہیں اور باہمی تعلقات بہتر ہونے کی وجہ سے دونوں ممالک کا سفر کرنے والوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔



انھوں نے کہاکہ پاک بھارت تعلقات مثبت سمت میں بڑھ رہے ہیں، دونوں ممالک کی حکومتیں باہمی تجارت کے فروغ دینے کی خواہش مند ہیں، پسندیدہ ترین ملک کے نام پر یا غیرامتیازی بینادوں پردوطرفہ تجارت کو بڑھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے برعکس اب پاکستانی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد بھارتی ویزے کے لیے درخواستیں دیتی ہے اور سرمایہ کاروں کو ویزے کی مزید سہولتیں فراہم کرنے کیلیے جلد بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں