کراچی میں شدید گرمی درجہ حرارت 39 ڈگری پر آگیا

شہر میں سمندری ہوائیں مکمل بند ہیں، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک September 14, 2021
شہر میں سمندری ہوائیں مکمل بند ہیں، محکمہ موسمیات (فوٹو : فائل)

کراچی میں شدید گرمی کے باعث درجہ حرارت 39 ڈگری پر ریکارڈ کیا گیا۔

شہر قائد میں شدید گرمی کے باعث درجہ حرارت 39 ڈگری پر ریکارڈ کیا گیا جب کہ محکمہ موسمیات نے آج سے 4 روزہ جُزوی ہیٹ ویو کے آغاز ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جُزوی ہیٹ ویو 17 ستمبر تک جاری رہے گی جس میں درمیانی شدت کی گرمی ہوگی جب کہ اس وقت سمندری ہوائیں مکمل بند ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے لہذا شہری احتیاط کریں اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کرنے کے ساتھ غیر ضروری گھر سے نہ نکلیں۔

سردار سرفراز نے کہا کہ 17 ستمبر سے مون سون اسپیل آئے گا جس میں سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش ہوگی، مون سون بارشیں دو سے تین روز تک جاری رہ سکتی ہیں تاہم کراچی میں بہت زیادہ بارشوں کا امکان نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں