امریکا مسجد میں دھماکا کرنے والے کو 53 سال قید

مقامی ملشیا گروپ کے سرغنہ نے 5 اگست 2017 کو نماز فجر کے وقت مسجد پر پائپ دھماکا کیا تھا


ویب ڈیسک September 14, 2021
ملزم نے اپنے دوساتھیوں کے ہمراہ مسجد پر حملہ کیا تھا، فوٹو: اے ایف پی

امریکا میں 2017 کو نماز فجر کے وقت مسجد کے باہر دھماکا کرنے والے مقامی ملیشیا گروپ کے سربراہ ایمیلی کلائر کو 53 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست منیسوٹا کی عدالت نے بلومنگٹن کی مسجد ''دارالفاروق اسلامک سینٹر'' پائپ دھماکا کرنے کا الزام ثابت ہونے پر 50 سالہ مجرم ایمیلی کلائر کو 53 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالت میں پراسیکیوٹرز نے بتایا تھا کہ ایمیلی کلائر نے دو افراد کو اپنے ملیشیا گروپ 'دی وائٹ ریبٹس' میں شامل کیا تھا اور یہ تینوں 5 اگست 2017 کو پِک اپ ٹرک پر 805 کلومیٹر کی مسافت طے کرکے اسلامک سینٹر پہنچے اور پائپ دھماکا کیا۔

پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا تاہم اس حملے کا مقصد مسلم کمیونیٹی کو ہراساں کرنا تھا اور انھیں عدم تحفظ کا احساس دلانا تھا جو ریاست کے لیے ناقابل قبول ہے۔

واضح رہے کہ دھماکے کے بعد ہونے والی تفتیش کے نتیجے میں ایف بی آئی ایجنٹوں نے مرکزی ملزم کو دو ساتھیوں سمیت مارچ 2018 میں گرفتار کیا تھا اور جنوری 2019 میں جرم ثابت ہوگیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |