روسی صدر نے قریبی ساتھیوں کے کورونا کا شکار ہونے پر خود کو قرنطینہ کرلیا

ولادی میر پوٹن کورونا وائرس کا شکار نہیں تاہم حفاظتی اقدام کے طور پر قرنطینہ میں گئے، ترجمان


ویب ڈیسک September 14, 2021
ولادی میر پوٹن کورونا وائرس کا شکار نہیں تاہم حفاظتی اقدام کے طور پر قرنطینہ میں گئے، ترجمان۔ فوٹو، فائل

روسی صدر ولادی میر پوٹن نے قریبی ساتھیوں کے کورونا کا شکار ہونے پر خود کو قرنطینہ کرلیا۔

68 سالہ روسی صدر ولادی میر پوٹن نے اپنے وفد میں شامل متعدد ارکان کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر خود کو بھی قرنطینہ کرلیا ہے۔ روسی صدارتی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ولادی میر پوٹن بالکل صحت مند ہیں اور وائرس کا شکار نہیں ہیں تاہم قرنطینہ میں جانے کے بعد روسی صدر رواں ہفتے تاجکستان میں سیکیورٹی اجلاس میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔

ترجمان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں صدر ولادی میر پوٹن کے وفد میں سے کون کون کورونا کا شکار ہوا ہے تاہم صدر پوٹن کے قرنطینہ میں جانے سے ان کے کام پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور وہ اپنے تمام معاملات ویڈیو کانفرنس سے ذریعے انجام دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔