عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان میں اضافہ

فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400 روپے اور 342 روپے کا اضافہ ہوگیا


ویب ڈیسک September 14, 2021
فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400 روپے اور 342 روپے کا اضافہ ہوگیا - فوٹو:فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کی کمی سے 1787 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400 روپے اور 342 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 112700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 96622 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 3000 روپے کم ہے۔ تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1430 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1226 روپے پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں