طالبان حکومت افغانستان کو امداد دینے پر پاکستان کی شکرگزار

دنیا شرائط نہ رکھے ہم اپنی مرضی سے حکومت بنائیں گے، وزیر خارجہ امیر اللہ متقی


ویب ڈیسک September 14, 2021
امریکا بڑا ملک ہے دل بھی بڑا کرے،، وزیر خارجہ (فوٹو: فائل)

طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ جہاں بھی تبدیلی آتی ہے وہاں اپنے اعتماد کے لوگوں پر مشتمل حکومت بنائی جاتی ہے اس لیے عالمی برادری حکومت سازی پر بے جا شرائط عائد نہ کرے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پریس کانفرنس میں دنیا پر امداد کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو امداد کو سیاست کی نذر نہ کرے۔

امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر خارجہ نے ایک ارب ڈالر کی امداد پر عالمی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ مالی امداد کو مستحق افراد تک شفاف انداز میں پہنچانے کا انتظام کریں گے۔

یہ خبر پڑھیں : امریکا نے 20 سالہ افغان جنگ میں یومیہ 29 کروڑ ڈالر پھونکے، رپورٹ

وزیر خارجہ امیر خان متقی نے مزید کہا کہ امریکا ایک بڑا ملک اور اسے بڑے ظرف کا بھی مظاہرہ کرنا چاہیئے۔ پاکستان سمیت انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے امداد کرنے والے دیگر ممالک کے شکر گزار ہیں۔

یہ خبر پڑھیں : سابق افغان وزیر خارجہ کے گھر سے شراب کی بوتلیں برآمد، ویڈیو وائرل

امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ دنیا ہمارے سامنے شرائط نہ رکھے ہم اپنی مرضی کی حکومت بنائیں گے۔ جہاں نیا نظام آتا ہے وہاں اپنے اعتماد کے لوگوں کو ہی حکومت میں لایا جاتا ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم تمام افغان عوام کی نمائندگی کرتے ہیں اور پچھلے ترقیاتی منصوبوں کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ ملک میں روزگار کی فراہمی کے لیے تاجروں سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنا کاروبار دوبارہ شروع کریں اور دکانیں کھولیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں