ایف آئی اے نے ہنڈی کا کاروبار کرنے والے باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا

ملزمان سے کروڑوں روپے کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی، طلائی زیورات، پرائز بانڈ، موبائل فون اورلیپ ٹاپ برآمد، ایف آئی اے


ویب ڈیسک September 14, 2021
ملزمان سے کروڑوں روپے کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی، طلائی زیورات، پرائز بانڈ، موبائل فون اورلیپ ٹاپ برآمد، ایف آئی اے۔ (فوٹو: فائل)

ایف آئی اے نے ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث باپ بیٹے کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی، طلائی زیورات اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے، کمرشل بینکنگ سرکل نے خالد بن ولید روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے حوالہ/ہنڈی کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث باپ بیٹے یاسین اور یاسر کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے 5 کروڑ سے زائد پاکستانی کرنسی، 34 ہزار 300امریکی ڈالر، 200 یورو، طلائی زیورات، پرائز بانڈ، موبائل فون اورلیپ ٹاپ برآمد ہوئے۔

ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان گھر سے حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کر رہے تھے، ملزمان کے خلاف 14/2021 زیر دفعہ 4، 5،23, FER Act 1947، کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے، جب کہ اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |