لیستھ ملنگا کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

یارکر کنگ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اب تک سب سے زیادہ 107 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں


ویب ڈیسک September 14, 2021
ٹی ٹوئنٹی میں 2 ہیٹ ٹرک بھی ملنگا کے ریکارڈ میں شامل ہیں

سری لنکن فاسٹ بولر لیستھ ملنگا نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سری لنکا کے فاسٹ بولر لیستھ ملنگا نے لکھا '' میں نے اب اپنے ٹی ٹوئٹی کے جوتے بھی لٹکادیے ہیں اور وہ اب آرام کریں گے''۔

ٹی ٹوئنٹی اسپیشلٹ نے ٹیسٹ اور ون ڈے کے بعد اب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا یعنی ملنگا اب کسی طرز کی کرکٹ میں ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے۔ فاسٹ بولر نے 2011 میں ٹیسٹ، 2019 میں ایک روزہ جب کہ رواں سال ہی فرنچائز کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔



اپنی ٹوئٹ میں سری لنکا کے سابق کپتان نے کہا کہ میرے سفر کو کامیاب بنانے کے لیے میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرا بھرپور ساتھ دیا جب کہ میں آنے والے وقت میں اپنا تجربہ نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ شیئر کرنے کا انتظار کررہا ہوں۔

سری لنکا نے لیستھ ملنگا ہی کی کپتانی میں 2014 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اپنے نام کیا جب کہ انہوں نے سری لنکا کی جانب سے اپنا آخری ٹی ٹوئںٹی میچ گزشتہ سال مارچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔

یارکر کنگ کے نام سے شہرت پانے والے لیستھ ملنگا نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اب تک سب سے زیادہ 107 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں اور 2 ہیٹ ٹرک بھی ان کے ریکارڈ میں شامل ہیں

واضح رہے لیستھ ملنگا نے 33 ٹیسٹ میچز، 226 ون ڈے اور 84 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کرتے ہوئے 546 وکٹیں حاصل کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |