بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کے وحشیانہ تشدد سے مسلم نوجوان جاں بحق

پولیس نے نوجوان کے چچا کی مدعیت میں 8 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں


ویب ڈیسک September 14, 2021
پولیس نے نوجوان کے چچا کی مدعیت میں 8 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔(فوٹو: انڈین میڈیا)

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان نوجوان کو تشدد کر کے بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کی تحصیل شاملی سے تعلق رکھنے والے22 سالہ نوجوان سمیر کو انتہا پسندوں نے سر پر لاٹھیوں کے وار کرکے اسے قتل کردیا۔ اس بارے میں متوفی سمیر کے چچا عادل کا کہنا ہے کہ سمیر کی کام سے گھر آتے وقت بس اسٹیشن پر اترا تو ہندو انتہا پسندوں نے اس پر لاٹھیوں اور لوہے کی سلاخوں سے حملہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت میں ایک اور مسلمان پر انتہا پسند ہندوؤں کا بہیمانہ تشدد

ہندو انتہا پسندوں کی جانب سےسر عام ہونے والے اس قتل سے سمیر کے اہل خانہ خوف کا شکار ہیں، جب کہ پولیس نے سمیر کے چچا عادل کی مدعیت میں 8 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل بھی اتر پردیش کے ہی ایک گاؤں میں انتہا پسند ہندوؤں مسلمان رکشہ ڈرائیور کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں