وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی

اپوزیشن کے 16ارکان نے تحریک سیکریٹری اسمبلی کے پاس جمع کرائی


Numainda Express September 15, 2021
7دن میں جام حکومت سے عوام کو چھٹکارا دلائیں گے، اپوزیشن ارکان . (فوٹو، فائل)

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کیخلاف اپوزیشن ارکان نے عدم اعتماد کی تحریک بلوچستان اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کیلئے اپوزیشن نے اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔

عدم اعتماد کی تحریک بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی، اختر لانگو ، حمل کلمتی ، احمد نواز بلوچ ، اکبر مینگل ، شکیلہ نوید دہوار ، رحیم مینگل ، ٹائٹس جانسن ، جمعیت علما اسلام کے پارلیمانی لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ ، اصغر ترین ، مکھی شام لعل ، عزیز اللہ آغا ، یونس عزیز زہری ، زابد ریکی ، پشتونخوا میپ کے نصر اللہ زیرئے کے دستخطوں سے جمع کرائی جانیوالی عدم اعتماد کی تحریک میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 3 سال میں جام کمال خان کی خراب حکمرانی کے باعث بلوچستان میں شدید مایوسی، بدامنی ،بیروزگاری اور اداروں کی کارکردگی شدید متاثر ہوئی ہے۔

تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد نصیرشاہوانی اوردیگر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں زیادتیوں کے پہاڑ توڑدیئے گئے ہیں ہم نے چار نکات پر مشتمل تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں