عدم اعتماد کی تحریک کی بالکل پرواہ نہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان

میری جماعت اور اتحادی ساتھ ہیں تو اپوزیشن سے فرق نہیں پڑتا،وزیر اعلیٰ بلوچستان


ویب ڈیسک September 15, 2021
جس دن میری جماعت اور اتحادیوں کی اکثریت نے عدم اعتماد کیا تو چلا جاوٴں گا، جام کمال فوٹو: فائل

HERAT, AFGHANISTAN: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ مجھے عدم اعتماد کی تحریک کی بالکل پرواہ نہیں۔

بلوچستان اسمبلی میں اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے پر جام کمال نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ الحمدللہ مجھے عدم اعتماد کی تحریک کی پرواہ نہیں ،اگر میری جماعت اور اتحادی میرے ساتھ ہیں تو اپوزیشن سے فرق نہیں پڑتا۔



وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پارٹی اور اتحادیوں کے ساتھ نہ ہونے پر مجھے ایوان کا سربراہ ہونے کا حق نہیں ہوگا، جس دن میری جماعت اور اتحادیوں کی اکثریت نے عدم اعتماد کیا تو چلا جاوٴں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں اپوزیشن نے زیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک بلوچستان اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 3 سال میں جام کمال خان کی خراب حکمرانی کے باعث بلوچستان میں شدید مایوسی، بدامنی ،بیروزگاری اور اداروں کی کارکردگی شدید متاثر ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں