چیف الیکشن کمشنر سے پیپلز پارٹی اے این پی وفد کی ملاقات

ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سمیت مختلف امور پر بات چیت


ویب ڈیسک September 15, 2021
ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سمیت مختلف امور پر بات چیت

آئندہ عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور اے این پی کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ پیپلز پارٹی کے نیئر حسین بخاری ،فرحت اللہ بابر ،شیری رحمان اور عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان وفد میں شامل تھے۔

ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر الیکشن کمیشن کا موقف آئین و قانون کے مطابق ہے، حکومت کا انتخابی اصلاحاتی بل آئین سے متصادم ہے، حکومت چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین آمیز گفتگو نہ کرے، ہم الیکشن کمیشن کو ہر فورم پر سپورٹ کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ کمیٹی نے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کو مسترد کردیا

شیریں رحمان نے کہا کہ حکومتی وزرا اداروں پر تنقید کے نشتر برسا رہے ہیں، ایسی ووٹنگ مشین مسلط کی جارہی ہے جو اتنی آبادی والے ملک میں نہیں چل سکتی، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے رازداری رہے گی نہ ٹریل ملے گا، حکومت نے ایوان صدر میں بھی الیکشن کمیشن کے خلاف سخت زبان استعمال کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں