عالمی پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

بیلسٹک میزائلوں کے تجربے پر جنوبی کوریا اور جاپان نے اپنے اپنے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس طلب کرلیے


ویب ڈیسک September 15, 2021
شمالی کوریا پر بیلسٹک میزائلوں کے تجربے پر پابندی عائد ہے، فوٹو: فائل

جنوبی کوریا نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے عالمی پابندیوں کے باوجود بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ امریکا نے بھی جنوبی کوریا کے دعوے پر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے مشرقی ساحل پر جوہری ہتھیاروں سے لیس بیلسٹک میزائلوں کا جوڑا سمندر کی جانب مار کیا۔

جاپان کے کوسٹ گارڈ نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل ان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر گرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ میزائل تجربہ اشتعال انگیز اور خطے کے امن و سلامتی کو خطرہ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : شمالی کوریا کا ایٹمی صلاحیتوں کے حامل کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

ادھر شمالی کوریا نے اس الزام کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے تو دوسری جانب جنوبی کوریا کے صدر اور جاپانی وزیر اعظم نے اس نئی صورت حال پر اپنے اپنے ملک کی سلامتی کونسلز کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے دو روز قبل ہی ایٹمی صلاحیت کے حامل کروز میزائل کا تجربہ کیا تھا تاہم اس بار بیلسٹک میزائل کے تجربے کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں