وزیر اعظم کی اہلیہ کا ادارہ برائے ذہنی صحت لاہور کا دورہ سہولیات کا جائزہ

بشریٰ بی بی نے انتظامیہ سے اسپتال کی مزید بہتری کے لئے پلان طلب کرلیا


ویب ڈیسک September 15, 2021
خاتون اول عام طور پر کسی سرکاری پروٹوکول کے بغیر عوامی مقامات کے دورے کرتی ہیں فوٹو: عمران خان فیس بک

وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ کیا ہے اور وہاں مریضوں کے لیے سہولیات کا جائزہ لیا ہے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے لاہور میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ کیا ہے، اس موقع پر انہوں نے اسپتال کے مختلف شعبوں کادورہ کیا اورسہولیات پر بریفنگ لی۔ بشریٰ بی بی نے انتظامیہ سے اسپتال کی مزید بہتری کے لئے پلان بھی طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ خاتون اول عام طور پر کسی سرکاری پروٹوکول کے بغیر عوامی مقامات کے دورے کرتی ہیں، اس سے قبل؛ وہ داتا دربار، دارالشفقت، فاؤنٹین ہاؤس اور دیگر مقامات کا دورہ بھی کرچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں