
سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے لاہور میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ کیا ہے، اس موقع پر انہوں نے اسپتال کے مختلف شعبوں کادورہ کیا اورسہولیات پر بریفنگ لی۔ بشریٰ بی بی نے انتظامیہ سے اسپتال کی مزید بہتری کے لئے پلان بھی طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ خاتون اول عام طور پر کسی سرکاری پروٹوکول کے بغیر عوامی مقامات کے دورے کرتی ہیں، اس سے قبل؛ وہ داتا دربار، دارالشفقت، فاؤنٹین ہاؤس اور دیگر مقامات کا دورہ بھی کرچکی ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔