عدلیہ کو بھی اثاثوں سے متعلق جواب دہ ہونا ہو گا اسد عمر

عدلیہ آزاد ضرور ہونی چاہیے مگر قانون سے بالاترکسی صورت نہیں، وفاقی وزیر منصوبہ بندی


ویب ڈیسک September 15, 2021
آزاد عدلیہ کے بغیر جمہوریت کا پروان چڑھنا ممکن نہیں، اسد عمر فوٹو: فائل

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ عدلیہ کو بھی اثاثوں سے متعلق جواب دہ ہونا ہو گا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران اسد عمر نے کہا کہ دنیا میں جمہوریت ایک آخری کیل پر اٹکی ہوئی ہے، دنیا بھر میں انتہا پسندی بڑھ رہی ہے، ایسے ممالک کے جہاں کئی صدیوں سے جمہوری روایات برقرار تھیں وہاں انتہا پسندی سے پھیل رہی ہے، امریکا تک میں کانگریس پر اسلحہ لیے لوگ قابض ہوئے کہ انہیں نتائج پسند نہیں آئے۔

اسد عمر نے کہا کہ ہمارا ملک بدقسمت رہا کہ ابتدائی 65 سال ایک بھی جمہوری حکومت اپنی آئینی مدت مکمل نہ کرسکی، پاکستان میں موجودہ صدی کے 13 سال میں حکومتیں عوامی ووٹ سے منتقل ہوئی ہیں، ذاتی مفادات کو نظر انداز کر کے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو ہی آئین سازی اور قانون کے متعلق اکٹھے ہونا ہو گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام سیاست دانوں کو ووٹ دے کر حکومت میں بھیجتے ہیں لیکن کرپشن اور فراڈ کا جواب عدالت میں ہی دینا ہو گا، آزاد عدلیہ کے بغیر جمہوریت کا پروان چڑھنا ممکن نہیں، عدلیہ آزاد ضرور ہونی چاہیے مگر قانون سے بالاتر کسی صورت نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں