غلطی سے چوہے مار دوا سے دانت صاف کرنے والی لڑکی ہلاک

لڑکی نے ڈانٹ سے بچنے کے لیے والدین کو چوہے مار دوا سے دانتوں کی صفائی کا نہیں بتایا


ویب ڈیسک September 15, 2021
لڑکی نے ڈانٹ سے بچنے کے لیے والدین کو چوہے مار دوا سے دانتوں کی صفائی کا نہیں بتایا - فوٹو:فائل

FAISALABAD: بھارت میں 18 سالہ لڑکی چوہے مار دوا سے دانتوں کی صفائی کرنے سے ہلاک ہوگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں 18 سالہ لڑکی نے غلطی سے ٹوتھ پیسٹ کے بجائے چوہے مار دوا سے دانتوں کی صفائی کردی جس کے تین روز بعد وہ چل بسی۔

لڑکی صبح سویرے غسل خانے میں دانتوں کی صفائی کرنے گئی جہاں ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ چوہے مار دوا بھی رکھی تھی۔ لڑکی نے چوہے مار دوا سے دانتوں کی صفائی کردی اور بعد میں اسے علم ہوا کہ اس نے ٹوتھ پیسٹ کے بجائے چوہے مار دوا کا استعمال کرلیا ہے۔

لڑکی نے ڈانٹ سے بچنے کے لیے والدین کو اس بارے میں نہیں بتایا۔ اسی شام لڑکی کو پیٹ میں درد شروع ہوا جس پر گھر والے اسے اسپتال لے گئے۔ ڈاکٹروں نے معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ لڑکی نے زہر کھا لیا ہے۔ لڑکی نے والدین کو غلطی سے چوہے مار دوا سے دانتوں کی صفائی کے بارے میں بتایا۔

ڈاکٹروں نے لڑکی کا علاج جاری رکھا تاہم وہ تین روز میں ہلاک ہوگئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں