اغوا کے 3 مجرموں کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید ہوگئی 2 ٹارگٹ کلر بری

مجرموں نے مغویان سے6 کروڑ روپے تاوان مانگ کر 25 لاکھ وصول کیے،ٹارگٹ کلنگ کے گرفتار2ملزم گواہوں کی عدم گواہی پر بری


Staff Reporter January 31, 2014
رینجرز اہلکار کے مقدمے میں تحریری دلائل جمع کرانیکی مہلت،تاجروں کو قتل کرنیوالے پولیس اہلکاروں کے مقدمے کا فیصلہ موخر۔ فوٹو: فائل

انسداد ہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج جاوید عالم نے اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں ملوث گرفتار مجرموں غلام یاسین اور محمد جمن کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی ہے استغاثہ کے مطابق مجرموں نے2012 میں منگھوپیر میں عبدالرحیم اور احسان اللہ کے گھر پر ڈکیتی کے بعد انھیں اغوا کرلیا تھا اور رہائی کے عوض 6 کروڑ روپے تاوان طلب کیا۔

معاملہ 25 لاکھ روپے تاوان پر طے پایا اور مجرموں نے تاوان وصول کرکے مغویوں کو رہا کردیا تھا، منگھو پیر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا اور دوران سماعت مغویوں نے مجرموں کو شناخت بھی کیا، پولیس نے ٹھوس شواہد عدالت میں پیش کیے جس سے جرم ثابت ہونے پر عدالت نے سزا سنادی،دریں اثنا انسداد دہشت گردی کی دوسری عدالت نے2 افراد کے اہدافی قتل میں ملوث 2 ملزمان کو عدم ثبوت پر بری کردیا،خرم مصطفی اور احمد شاہ کے خلاف استغاثہ کے کسی گواہ نے گواہی نہیں دی، ملزمان کو 2011 میں مبینہ ٹائون میں شکیل بیگ اور ارشد کے قتل کے الزام میں پولیس نے گلشن اقبال کے پٹیل اسپتال سے گرفتار کیا تھا،علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سلیم رضا بلوچ نے پولیس اہلکاروںکے خلاف کوئٹہ کے تاجروں کو قتل کرنے کے مقدمے کا فیصلہ 12 فروری تک موخر کردیا۔

 photo 1_zps0305f86c.jpg

ملزمان سب انسپکٹر ملک ارشاد ، ایس آئی نور محمد اور کانسٹیبل ظہیر مرزا ، ظہور خان اور ظفر احمد نے دسمبر 2008 میں چمن کے تاجروں حاجی لال خان ، محمد طاہر ، عبداللہ اور شائستہ خان کو خالد بن ولیڈ روڈ پر مقتولین کو گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، قتل کے واقعے کے خلاف کوئٹہ میں ہڑتال بھی کی گئی تھی جبکہ عدالت عظمیٰ کے ازخود نوٹس پر مقدمہ درج کیا گیا تھا،دریں اثنا انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جمعرات کو شہری غلام حیدر کے قتل کے مقدمے میں ملزم رینجرز اہلکارکے وکیل سے تحریری دلائل طلب کرلیے ہیں ،رینجرز اہلکار ملزم شہزاد مسیح کے وکیل نے کہا کہ وہ مقدمے سے متعلق ملزم کی بے گناہی کے تمام شواہد پیش کرچکے ہیں،فاضل جج نے کہا کہ عدالت کو ملزم کے تحریری دلائل درکار ہیں، ملزم کے وکیل کی مہلت طلب کرنے پر عدالت نے مقدمے کی سماعت 11فروری تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |