کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کا تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری
متعدد تھلے، پتھارے ہٹادیے گئے جبکہ غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کردیا گیا۔
کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے تحت تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن میں متعدد تھلے، پتھارے ہٹادیے گئے جبکہ غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کردیا گیا۔
کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے صدر اور اسٹیشن کمانڈر کراچی بریگیڈیر فرخ وسیم خان کی ہدایت پر کینٹ کی حدود میں تجاوزات کیخلاف مہم کے حوالے سے گذری پل کے نیچے تجاوزات کے خاتمے کے بعد جمہوریہ کالونی اور پنجاب کالونی میں کارروائی کے دوران غیر قانونی عمارتیں اور دکانیں توڑ دی گئیں، کارروائی میں سی بی سی کے عملے کے ساتھ رینجرز اور پولیس اہلکارو ں نے جمہوریہ کالونی، پنجاب کالونی اور جامی روڈ پر آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی عمارتوں سمیت متعدد دکانوں کے آگے قائم کی گئی تجاوزات کو توڑ کر قبضہ گیروں اور بلڈر مافیا کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، اس کارروائی کے دوران بعض دکانداروں اور بلڈر مافیا کے کارندوں نے تجاوزات کیخلاف آپریشن کرنے والے اہلکاروں سے مزاحمت کرنے کی کوشش کی جس کو سبوتاژ کردیا گیا، آپریشن کے دوران جامی روڈ پر دکانوں کے تھلے، چھجے اور پتھارے اکھاڑ پھینکے جبکہ جامی روڈ پر قبضہ گروپ سے سی بی سی کا کمرشل پلاٹ بھی خالی کرالیا گیا۔ واضع رہے بریگیڈیر فرخ وسیم خان نے کینٹ بورڈ کلفٹن کی حدود خصوصا کچی آبادیوں میں غیر قانونی تعمیرات سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قبضہ گیروں اور نام نہاد بلڈرز مافیا کے مکمل خاتمے تک آپریشن مہم جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔