
پاکستان کی جانب سے "ڈوزیئر" پر غیرملکی سفرا، ہائی کمشنرز کو اعتماد میں لیا جائے گا، ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ آج سے آئندہ چند روز تک غیرملکی سفارتکاروں کو "ڈوزیئر" سے متعلق آگاہ کریگی، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود آج اور اعلی حکام کل غیرملکی سفرا کو بریفنگ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق ڈوزیئر کے تحت9 لاکھ بھارتی قابض فورسز کے انسانیت سوز مظالم، جنگی جرائم کا پردہ چاک کیا جائیگا، سیکرٹری خارجہ کسی بھی ممکنہ فالس فلیگ آپریشن، کشمیریوں کی نسل کشی پر بھی بات کریں گے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں 8652 اجتماعی قبروں کا معاملہ بھی اٹھایا جائیگا، بھارت جانب سے کشمیریوں کو قید کرنا، تشدد، عصمت دری، جعلی مقابلے، املاک پر قبضہ یا تباہی پر بھی بات ہو گی، پاکستان سوال اٹھائے گا کہ اقوام متحدہ قراردادوں پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا جا رہا؟
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔