کامران اکمل نے بھی ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹ نہ لینے کی وجہ بتا دی

مکمل ڈومیسٹک سیزن کھیلنے کی بنیاد پر ’’اے‘‘ پلس کیٹیگری کا حقدار ہوں، بیٹسمین

مکمل ڈومیسٹک سیزن کھیلنے کی بنیاد پر ’’اے‘‘ پلس کیٹیگری کا حقدار ہوں، بیٹسمین۔ فوٹو: فائل

کامران اکمل کا کہنا ہے کہ انہوں نے ''اے'' پلس کیٹیگری نہ ملنے پر معاہدہ قبول نہیں کیا۔


کامران اکمل کا کہنا ہے کہ پی سی بی سے کہا تھا کہ کارکردگی اور سنیارٹی کی بنیاد پرمعاہدہ کیا جائے، مکمل ڈومیسٹک سیزن کھیلنے کی بنیاد پر ''اے'' پلس کیٹیگری کا حقدار ہوں،اس کے علاوہ کوئی اور کیٹیگری قبول نہیں ہوگی،اسی وجہ سے رواں سال معاہدے پانے والوں کی فہرست میں میرا نام موجود نہیں ہے۔
Load Next Story