کیریبیئن لیگ میں اوڈین اسمتھ کی طوفانی گیند نے گیل کا بیٹ توڑ دیا

بھاری حصہ الگ ہوکر نیچے جاگرا جبکہ ہینڈل ہاتھ میں رہ گیا۔


Sports Desk September 16, 2021
بھاری حصہ الگ ہوکر نیچے جاگرا جبکہ ہینڈل ہاتھ میں رہ گیا۔ فوٹو : سوشل میڈیا

کیریبیئن پریمیئر لیگ کے سیمی فائنل میں فاسٹ بولر اوڈین اسمتھ نے کرس گیل کا بیٹ توڑ دیا۔

گیل نے سینٹ کٹس اینڈ نیویس پیٹریاٹس کی جانب سے اوپننگ کرتے ہوئے 27 بالز پر 42 رنز بنائے،179رنزکے تعاقب کے دوران چوتھے اوور میں اوڈین اسمتھ کی گیند کو پوری قوت سے کھیلتے ہوئے کرس گیل کا بیٹ 2 حصوں میں تقسیم ہوگیا، بھاری حصہ الگ ہوکر نیچے جاگرا جبکہ ہینڈل ہاتھ میں رہ گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں