اپوزیشن عناصرصرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب

قوم نازک حالات میں اپوزیشن کے منفی رویے کوکبھی معاف نہیں کرے گی، عثمان بزدار


September 16, 2021
نااہل ترین اپوزیشن کی قسمت میں صرف ناکامی ہی آئے گی،عثمان بزدار فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بصیرت سے عاری اپوزیشن عناصرصرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتے ہیں۔

اپنے بیان میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بصیرت سے عاری اپوزیشن عناصرصرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتے ہیں، ان لوگوں کا دوغلا پن قوم دیکھ چکی ہے۔ مفاد پرستوں کے اس ٹولے نے عوام کو ہرموقع پر تنہاء چھوڑا ہے، قوم نازک حالات میں اپوزیشن کے غیر ذمہ دارانہ اور منفی رویے کوکبھی معاف نہیں کرے گی

عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن نے کورونا وبا پر بھی سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کی۔ حکومت کے بروقت اور موثر اقدامات کے باعث کورونا وبا پر اپوزیشن کی پوائنٹ اسکورنگ ناکام رہی۔ پاکستان کی تاریخ کی نااہل ترین اپوزیشن کی قسمت میں آئندہ بھی صرف ناکامی ہی آئے گی-

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں