لڑکی جنس بدل کر لڑکا بننے کے لیے ہائی کورٹ پہنچ گئی

وزارت انسانی حقوق کا نمائندہ درخواست گزار کے مسائل سن کر رپورٹ پیش کرے، اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم


ثاقب بشیر September 16, 2021
ہما نامی لڑکی نے طبی طریقے سے جنس بدلوانے کی اجازت کے لیے درخواست دی ہے فوٹو: فائل

لڑکی نے طبی طریقے سے اپنی جنس کی تبدیلی کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ہما نامی لڑکی کی جانب سے طبی بنیادوں پر جنس کی تبدیلی اور خاندان کی جانب سے مبینہ ہراساں کئے جانے کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے لڑکی کے وکیل عثمان وڑائچ سے استفسار کیا کہ لڑکی کو کون ہراساں کررہا ہے جس پر مدعی کے وکیل نے بتایا کہ ان کی موکلہ کو اپنے ہی گھر والوں کی طرف سے ہراسانی کا سامنا ہے، جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ یہ تو پھر پرائیویٹ پرسن کا کیس ہے۔

مدعی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پٹشنر کے بھی حقوق ہیں اور یہاں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے، فیملی ممبرز کو ہراساں کرنے سے روکنے اور جنس کی تبدیلی سے متعلق میڈیکل کی اجازت دی جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست قابل سماعت دیتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وزارت انسانی حقوق کو درخواست گزار سے رابطے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گزار کے مطابق وہ پیدائشی طور پر صنفی شناخت کے ڈس آرڈر کا شکار ہے، بطور لڑکا شناخت اختیار کے معاملے پر اسے عزیزوں کی جانب سے ہراساں کیا جا رہا ہے، صنفی شناخت کے ڈس آرڈر والے افراد زیادہ توجہ کے مستحق ہوتے ہیں وزارت انسانی حقوق نمائندہ مقرر کرے جو درخواست گزار سے رابطہ کرے اور درخواست گزار کے مسائل سن کر رپورٹ پیش کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |