پیٹرول کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچا کرعمران خان نے عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا بلاول

عمران خان نے کہا تھا کہ میں رلاؤں گا اور آج پوری قوم رو رہی ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی


ویب ڈیسک September 16, 2021
جھوٹ بول کر اقتدار میں آنے والے آج مہنگا ترین پیٹرول بیچ کر اس کا دفاع بھی کررہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری فوٹو: فائل

SOUTH KOREA: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچا کر عمران خان نے عوام کی جیبوں پر ڈاکا مارا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیٹرول بلند ترین سطح پر پہنچا کر عمران خان نے عوام کی جیبوں پر ڈاکا مارا ، ڈالر اور پیٹرول بلند ترین سطح پر ہوں گے تو ہر شے عوام کی دسترس سے نکل جائے گی، عمران خان نے کہا تھا کہ میں رلاؤں گا، آج پوری قوم رو رہی ہے اور عمران خان چین کی بانسری بجارہے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیٹرول 5 روپے مزید مہنگا ہوگیا، قوم کے اچھے دن کب آئیں گے؟ بجٹ کے بعد عوام کو ریلیف پہنچانے کے وہ بڑے بڑے دعوے کہاں گئے؟ سستا پیٹرول فراہم کرنے کا جھوٹ بول کر اقتدار میں آنے والے آج تاریخ کا مہنگا ترین پیٹرول بیچ کر اس کا دفاع بھی کررہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے جمع ہونے والے اربوں روپے پی ٹی آئی حکومت کرپشن میں اڑادے گی۔

نااہل حکومت کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزکے 7 جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں بے مثال ہیں، دہشتگردی کے خلاف سینہ سپر جوانوں کے پیچھے پوری قوم متحد کھڑی ہے، نااہل حکومت کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے، موجودہ حالات میں نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل ناگزیر بن چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |