فیصل آباد کی عدالت میں فائرنگ سے زیر حراست ملزم ہلاک

فائرنگ سے عدالت میں بھگدڑ مچ گئی۔


ویب ڈیسک September 16, 2021
فائرنگ سے عدالت میں بھگدڑ مچ گئی۔ فوٹو:فائل

جڑانوالہ میں کمرہ عدالت میں فائرنگ سے پیشی پر آیا ہوا ایک ملزم ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

فائرنگ سے عدالت میں بھگدڑ مچ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے احاطہ کچہری کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عرفان بسراء کی عدالت میں مقتول شاہد جیل سے پیشی کے لئے آیا تھا۔ فائرنگ سے اسرارالحق شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ مقتول اور زخمی قتل کے مقدمہ نمبر 471/8 بجرم 302/34 میں پیشی پر آئے تھے۔

آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے گرفتار ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔