ٹام لیتھم پاکستان کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم

نیوزی لینڈ کے پاس بولنگ اور بیٹنگ کے شعبے میں میچ ونرز موجود ہیں، کپتان ٹام لیتھم


ویب ڈیسک September 16, 2021
پاکستان میں جتنا بھی وقت گزارنے کا موقع ملے گا ہم اس سے محظوظ ہوں گے، ٹام لیتھم فوٹو: فائل

SINGAPORE: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم کہتے ہیں کہ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں پاکستان کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

راولپنڈی میں ورچول پریس کانفرنس کے دوران ٹام لیتھم نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ یہ دورہ پاکستان کرکٹ کے لیے کتنی اہمیت کا حامل ہے۔ میزبان ٹیم وائٹ بال کرکٹ میں کبھی بھی آسان حریف ثابت نہیں ہوتی، روالپنڈی کی وکٹ اچھی لگ رہی ہے، وکٹوں پر اتنا گیند اسپن نہیں ہورہا جتنا بنگلادیش میں ہوا، بنگلا دیش کی نسبت پاکستان میں فاسٹ باوٴلرز کا کردار زیادہ ہوگا۔

ٹام لیتھم نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات اور حال ہی میں نیوزی لینڈ میں پاکستان کے خلاف کرکٹ سیریز کھیل چکے ہیں، لہٰذا ہمیں اس ٹیم کی قابلیت اور صلاحیت کا بخوبی اندازہ ہے تاہم ہماری کوشش ہے کہ ہم جلد از جلد ان کنڈیشنز سے خود کو ہم آہنگ کرلیں تاکہ سیریز سے بہترین نتائج حاصل کیے جاسکیں۔ نیوزی لینڈ کے پاس بولنگ اور بیٹنگ کے شعبے میں میچ ونرز موجود ہیں، پاکستان کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، امید ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اچھا مقابلہ ہوگا۔ ایک ساتھ کپتانی، وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کی ذمہ داری تھوڑی مشکل ہوتی ہے، پاکستان میں جتنا بھی وقت گزارنے کا موقع ملے گا، ہم اس سے محظوظ ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔