پاکستان سمیت 40 ممالک میں فوجی بغاوت کاخطرہ ہے واشنگٹن پوسٹ

فوج آزادرائے رکھتی ہے جوبغاوت کی وجہ بن سکتی ہے، امریکی اخبارکی رپورٹ


Online January 31, 2014
تھائی لینڈ میں بھی 10.9فیصدفوجی بغاوت کاامکان ہے۔ امریکی اخبارکی رپورٹ۔ فوٹو : فائل

امریکی اخبارنے کہاہے کہ پاکستان سمیت دنیاکے40 ممالک میں2014 میں فوجی بغاوت کاخطرہ ہے، پاکستان میں فوج ایک آزاد رائے رکھتی ہے جو بغاوت کی ایک وجہ بن سکتی ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں جن ممالک میں اس خطرے کی نشاندہی کی گئی ہے ان میں بعض افریقی ملک گنی، مالی، مڈغاسکرکے علاوہ افغانستان بھی شامل ہے اورکہاگیاکہ فوجی بغاوت کسی بھی ملک کیلیے اچھی چیز نہیں کیونکہ اس کی وجہ سے قانون کی حکمرانی کمزورہوتی ہے اوریہ نظام حکومت میں بدنظمی کاباعث بنتی ہے۔

 photo 7_zpsfa7408a4.jpg

اخبارکے مطابق فوجی بغاوتوں کے نتیجے میں جمہوری اداروں کو نقصان پہنچتاہے جوان ملکوں میں تشدد اورظلم کوجنم دیتاہے۔ سیاسی امورکے ماہرجے الفیلڈر نے رپورٹ میں تقریباًایک درجن اسباب کاحوالہ دیا ہے جن کی بنیادپرکسی ملک میں فوجی بغاوت ہو سکتی ہے۔ الفیلڈرکے ماڈل کے مطابق فوجی بغاوت کاخطرہ سب سے زیادہ افریقہ کے صحرائے صحاراکی زیریں ساحلی پٹی اوروسطی علاقے میں موجودسیاسی عدم استحکام کے شکارممالک کولاحق ہے۔ تھائی لینڈ میں بھی 10.9فیصدفوجی بغاوت کاامکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں