امریکا کا پاکستان کی جوہری ذمے داریوں پر اعتماد کا اظہار

پاکستان اپنے نیوکلیئر ہتھیاروں کے تحفظ سے متعلق مکمل طور پر آگاہ ہے، امریکی محکمہ خارجہ


آن لائن January 31, 2014
پاکستان اس حوالے سے عالمی سطح پربھی اپنی ذمے داریاں پوری کررہا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ۔ فوٹو: فائل

امریکا نے پاکستان کی جوہری ذمے داریوں پراعتماد کااظہار کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنی جوہری ذمے داریوں سے بخوبی آگاہ ہے اورہمیں اس پرمکمل اعتماد ہے۔امریکا کو اعتماد ہے کہ پاکستان اپنی جوہری ذمے داریوں اور نیوکلیئر ہتھیاروں کے تحفظ سے متعلق مکمل طور پرآگاہ ہے۔

 photo 8_zps8583ae10.jpg

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اس حوالے سے عالمی سطح پربھی اپنی ذمے داریاں پوری کررہا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں جاری کیا ہے جب نیویارک ٹائمز نے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے غیر محفوظ ہونے کے بارے میں رپورٹ شائع کی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |