چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے ’’چائنا ایس سی او میڈیا نیوز ایکسچینج پلیٹ فارم‘‘ کا باضابطہ آغاز

اس پلیٹ فارم کے ذریعے شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک سے وابستہ میڈیا ادارے، ایس سی او کے بارے میں رپورٹنگ کریں گے

اس پلیٹ فارم کے ذریعے شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک سے وابستہ میڈیا ادارے، ایس سی او کے بارے میں رپورٹنگ کریں گے۔ (فوٹو: چائنا میڈیا)

BEIJEING:
آج یعنی 16 ستمبر 2021 کو شنگھائی تعاون تنظیم کے قیام کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے ''چائنا ایس سی او میڈیا نیوز ایکسچینج پلیٹ فارم'' کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔

چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شین ہائی شونگ ، شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ولادیمیر نوروف سمیت تنظیم کے رکن ممالک کے مین اسٹریم میڈیا کے سربراہان نے کلاؤڈ لانچنگ تقریب میں شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔


شین ہائی شونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس پلیٹ فارم کو شنگھائی تعاون تنظیم کے ذرائع ابلاغ کی جانب سے بھرپور حمایت حاصل ہے۔ اس پلیٹ فارم کی بدولت ہم ایس سی او ممالک کے میڈیا کے ساتھ مل کر ایس سی او سے متعلق رپورٹنگ کریں گے، اپنی کامیابیوں کو عمدہ طور پر بیان کریں گے، مشترکہ طور پر معروضی اور منصفانہ خبروں کے اشاعتی نظام کا تحفظ کیا جائے گا اور ذمہ دار میڈیا کا کردار ادا کیا جائے گا۔

ولادیمیر نوروف نے مذکورہ پلیٹ فارم کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے ایس سی او رکن ممالک، مبصر ریاستوں اور مذاکراتی شراکت داروں کے درمیان خبروں کے تبادلے اور تعاون کےلیے ایک اہم طریقہ کار قائم ہوگا۔ دیگر شرکاء نے بھی اس امید ظاہر کی کہ مذکورہ اقدام سے ایس سی او میڈیا کے درمیان قریبی تعاون کو فروغ ملے گا۔
Load Next Story