نجی اسکول انتظامیہ کا فیس ادا نہ کرنے پر بچے کے والد پر تشدد

والد کا محکمہ تعلیم سندھ سے اسکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ


Staff Reporter September 16, 2021
والد کا محکمہ تعلیم سندھ سے اسکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

نجی اسکول انتظامیہ نے فیس ادا نہ کرنے پر بچے کے سامنے والد کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا دیا، متاثرہ شخص نے ویڈیو بناکر کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

کراچی کے ایک نجی اسکول کی جانب سے اسکول میں زیر تعلیم ایک بچے کے والد کو بچے کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس پر متاثرہ والد نے اسکول کے باہر کھڑے ہوکر اسکول انتطامیہ کے جارحانہ رویے کے خلاف ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

متاثرہ شخص نے ویڈیو میں اسکول انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹے کی فیس ادا نہ کرنے پر اسکول انتظامیہ نے مجھ پر تشدد کیا ، والد نے اسکول انتظامیہ پر الزام عائد کرنے کے بعد انصاف کا مطالبہ کیا۔

والد کی شکایت پر محکمہ تعلیم سندھ نے واقعے کی تحقیقات کرنے کے لئے ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ انسٹی ٹیوشن کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کی ٹیم واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، واقعے کا جائزہ لیا جائے گا اور کارروائی کی جائے گی۔

بعد ازاں ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ انسٹیٹیوشن کی ٹیم اسکول کا دورہ کرنے پہنچی اور اسکول انتطامیہ سے معاملے کی تفصیلات طلب کیں، ٹیم کا کہنا تھا اسکول انتظامیہ سے سی سی ٹی وی ریکارڈنگ طلب کی گئی جو نہیں دی گئی، اسکول کے خلاف بچوں کو حبس بے جا میں رکھنے کی بھی متعدد شکایات ہیں، ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ انسٹیٹیوشنز کی ٹیم تین روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ محکمہ تعلیم کو پیش کرے گی۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |