امريكا نے افغانستان كی بدنام زمانہ بگرام جيل كا كنٹرول افغان انتظاميہ كے حوالے كر ديا۔
ذرائع كے مطابق بگرام جيل ميں 3 ہزارسے زائد قيدی ہيں جن ميں 50 غيرملكی قيدی شامل ہيں۔
بگرام جیل کو افغان حكام كے حوالے كرنے كے لئے 9 مارچ كو امريكا اورافغان حكام كے درميان ايک معاہدہ پردستخط ہوئے تھےجس كے تحت امريكا نے 10 ستمبر كو جيل كا كنٹرول افغان حكام كے حوالے كرنا تھا۔
ذرائع كے مطابق جيل كے انتظام كی منتقلی كيلئے پروان جيل كے احاطے ميں ايک مختصر تقريب منعقد كی گئی۔