پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
دونوں ٹیموں کے مابین تین میچز کی سیریز پہلا میچ کل پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
پاکستان نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کردی گی۔
کورونا وباء کی وجہ سے ویران راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کل سے آباد ہوجائے گا، پاکستان نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین تین ون ڈے میچز کی سیریز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جب کہ فاتح ٹیم کو دی جانے والی ٹرافی کی رونمائی کردی گی۔
پی سی بی حکام کے مطابق 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوران 25 ہزار تماشائیوں کی جگہ والے اسٹیڈیم میں 5 ہزار تماشائی کورونا ایس او پیز کے تحت اسٹیڈیم سے براہ راست میچز دیکھ سکیں گے، 17 سے 21 ستمبر تک جاری رہنے والی ون ڈے میچوں کی سیریز میں سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گے ہیں، پاک فوج، پنجاب رینجرز اور پولیس کے جوانوں کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔
پی سی بی حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان 18 سال بعد اپنی سرزمین پر نیوزی لینڈ ٹیم کی میزبانی کرے گا، امید ہے دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والی کرکٹ مقابلے انتہائی دلچسپ ہوں گے، کل سیریز کا پہلا میچ دوپہر اڑھائی بجے شروع ہوگا۔