نئے برطانوی ہائی کمشنرکی عمران خان سے ملاقات عمران فاروق قتل کیس کی پیشرفت سے آگاہ کیا

برطانوی سفیرنے عمران خان کوبریفنگ دینے کیلیے خصوصی طور پر ٹائم لیکران سے ملاقات کی، ذرائع

برطانوی سفیرنے عمران خان کوبریفنگ دینے کیلیے خصوصی طور پر ٹائم لیکران سے ملاقات کی، ذرائع فوٹو: فائل

پاکستان میں حال ہی سفارتی ذمے داریاں سنبھالنے والے نئے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے جمعرات کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور انھیں ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما ڈاکٹرعمران فاروق کے قتل کی تحقیقات اوراس میں ہونیوالی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔


ذمے دارذرائع نے بتایا کہ برطانوی ہائی کمشنرفلپ بارٹن نے عمران خان سے انکی رہائشگاہ بنی گالہ میںایک گھنٹہ سے زائدملاقات کی ۔اس موقع پر دونوں رہنمائوں میں پاکستان اوربرطانیہ کے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے اس موقع پرعمران خان کوتنہائی میں برطانیہ میں سولہ ستمبر2010 کوایم کیوایم کے مرکزی رہنما ڈاکٹرعمران فاروق کے قتل کے بعداسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کیطرف سے اب تک کی جانیوالی تحقیقات اوراس میںہ ونیوالی پیشرفت کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔

ذرائع نے بتایاکہ برطانوی سفیرنے ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات اوراس میں پیشرفت کے حوالے سے عمران خان کوبریفنگ دینے کیلیے خصوصی طور پر ٹائم لیکران سے ملاقات کی ۔معلوم ہوا ہے کہ برطانوی سفیر فلپ بارٹن پاکستان میںرائے عامہ بحال کرنے کیلیے پاکستان کی مرکزی سیاسی ومذہبی رہنمائوں سے آئندہ چند دنوں میں ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کرینگے۔

Recommended Stories

Load Next Story