لاہور میں پتھر کاٹنے والے کٹر پر گر کر 8 سالہ بچی جاں بحق
گھر میں کام ہورہا تھا کہ کٹر کے قریب کھیلنے والی میری بیٹی حادثاتی طور پر کٹر پر گر گئی، والد
ہڈیارہ کے علاقے میں 8 سالہ بچی حادثاتی طور پر پتھر کاٹنے والے کٹر پر گر کر ہلاک ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ہڈیارہ میں 8 سالہ بچی پتھر کاٹنے والے کٹر پر گر گئی، جس کے نتیجے میں اس کی شہہ رگ کٹ گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ چکی تھی۔
اس بارے میں بچی کے والد کا کہنا ہے کہ گھر میں کام ہورہا تھا اور میری بیٹی قریب ہی کھیل رہی تھی، کھیلتے کھیلتےوہ اچانک کٹر پر گر گئی جس کی وجہ سے اس کی شہہ رگ کٹ گئی۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے۔