راناثنا اللہ کے بیان سے انتشار پھیل سکتا ہے عابد شیر علی

سیاسی قیادت کو ایسے بیانات سے اجتناب کرنا چاہیے۔وزیر مملکت


آن لائن January 31, 2014
سیاسی قیادت کو ایسے بیانات سے اجتناب کرنا چاہیے۔وزیر مملکت ۔فوٹو: فائل

وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کا بیان پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے، ان کا بیان ملک میں انتشار کا باعث بن سکتا ہے، سیاسی قیادت کو ایسے بیانات سے اجتناب کرنا چاہیے۔

میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کوئی ایسی بات جس سے انتشار پھیلے ، ن لیگ کی پالیسی نہیں ، ہماری پالیسی قوم کو متحد کرنا اور ملک کو جاری بحرانوں سے نکالنا ہے، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کی پارٹی میں سرزنش ہوتی ہے۔ طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ یہ حساس معاملہ ہے، بلاول بھٹو زرداری کو ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے منفی سیاست اور بیانات سے گریز کرنا چاہیے، میڈیا کو بھی انتہائی ذمے داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، ہم 12 سالہ خونی جنگ کا مذاکرات کے ذریعے حل چاہتے ہیں، مذاکراتی کمیٹی غیر جانبدار ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم ملکی مسائل کے خاتمے کے بعد تمام ناراض لیگی رہنمائوں کو منائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے