دشمن کے پروپیگنڈا پر کان نہ دھریں نواز اور شہباز شریف ایک ہیں مریم نواز

نواز شریف وہ واحد شخص ہے جس کو چار نسلیں اپنا لیڈر تسلیم کرتی ہیں، نائب صدر مسلم لیگ (ن)


ویب ڈیسک September 16, 2021
نواز شریف وہ واحد شخص ہے جس کو چار نسلیں اپنا لیڈر تسلیم کرتی ہیں، نائب صدر مسلم لیگ (ن)

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ دشمن کے پروپیگنڈا پر کان نہ دھریں، نواز اور شہباز شریف ایک ہیں۔

لاہور میں ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے نوازشریف اور شہباز شریف کے درمیان جاری اختلافات کی خبروں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف دشمن کا پروپیگنڈا ہے اس پر کان نہیں دھریں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب قیادت کی بات آتی ہے تو پھر سب نواز شریف اور شہباز شریف پر متفق ہیں، یہ جمہوری جماعت ہے کسی کو بھی اختلاف ہو سکتا اس یہ مطلب نہیں کہ کوئی کھڑا ہو کر قیادت پرآواز اٹھائے، نواز شریف وہ واحد شخص ہے جس کو چار نسلیں اپنا لیڈر تسلیم کرتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں