پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5روپے فی لیٹرکمی کی سمری تیار

فروری کیلیے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں ہی برقراررکھے جانے کا امکان ہے


Numainda Express January 31, 2014
فروری کیلیے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں ہی برقراررکھے جانے کا امکان ہے۔ فوٹو: فائل

آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے تناظرمیں یکم فروری سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے5روپے فی لیٹر تک کمی کی سفارش کردی ہے۔

تاہم زیادہ ترامکان اس بات کاہے کہ فروری کیلیے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں ہی برقراررکھی جائیںگی کیونکہ اس سے قبل گزشتہ2ماہ کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا بوجھ عوام پرمنتقل نہیں کیاگیا اورحکومت نے خودسبسڈی دے کراس بوجھ کوبرداشت کیاہے۔جمعرات کواوگرا حکام کے مطابق اوگرانے وزارت پٹرولیم کوپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے5روپے فی لیٹرتک کمی کرنے کی سفارش کرتے ہوئے سمری بھجوادی ہے،اوگرانے پٹرول کی قیمت میں3روپے4پیسے فی لیٹرکمی کے ساتھ نئی قیمت109روپے72پیسے کرنے کی تجویزدی ہے جبکہ ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں5روپے 27 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد111روپے 48پیسے فی لیٹر،مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے روپے فی لیٹرکمی کے بعد103روپے 50پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت چارروپے28 پیسے فی لیٹرکمی کے بعد96روپے96پیسے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں