شاہین آفریدی کو شاہد آفریدی کی 10 نمبر والی شرٹ مل گئی

خوشی ہے یہ شرٹ اب شاہین آفریدی زیب تن کریں گے جو بجا طور پر اس کے حقدار ہیں، شاہد آفریدی


Sports Reporter/ September 16, 2021
خوشی ہے یہ شرٹ اب شاہین آفریدی زیب تن کریں گے جو بجا طور پر اس کے حقدار ہیں، شاہد آفریدی

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو شاہد آفریدی کی شرٹ کا نمبر 10 مل گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گزشتہ روز قومی ٹیم کی نئے کٹ کی رونمائی کردی ہے جو کل کیویز کیخلاف پہلے میچ میں نظر آئے گی، اس موقع پر جاری کی جانے والی تصاویر میں شاہین شاہ آفریدی نمبر 10 شرٹ پہنے نظر آرہے ہیں جو اس سے قبل سابق کپتان شاہد آفریدی کی شرٹ کا نمبر ہوا کرتا تھا۔

نوجوان فاسٹ بولر نے سوشل میڈیا پر شرٹ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک شرٹ نمبر نہیں، یہ ایمانداری، خودداری اور پاکستان سے بے پناہ محبت کی نمائندگی کرتا ہے، مجھے فخر ہے کہ اب میں لالہ (شاہد آفریدی) کی 10 نمبر والی شرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا۔



قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پیسر کو جواب دیا کہ یہ شرٹ میں نے بڑی عزت اور افتخار کے ساتھ پہنی، بڑی خوشی ہے کہ یہ اب شاہین شاہ آفریدی زیب تن کریں گے جو کہ بجا طور پر اس کے حقدار ہیں، میری دعا ہے کہ آپ عروج کی جانب گامزن رہیں اور پاکستان کا رنگ فخر کے ساتھ پہنیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں