ممبئی ہائی کورٹ نے سلمان خان کو نوٹس جاری کردیا

سلو میاں نے کمال خان کے خلاف فلم ’رادھے‘ کا منفی تبصرہ کرنے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا


ویب ڈیسک September 16, 2021
سلو میاں نے کمال خان کے خلاف فلم ’رادھے‘ کا منفی تبصرہ کرنے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا - فوٹو:فائل

کمال آر خان کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ نے بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

فلم 'رادھے' پر منفی تبصرہ کرنے پر سلمان خان نے بھارت کے خودساختہ ناقد کمال آر خان کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا تاہم کمال خان نے اداکار کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی تھی۔

کمال خان کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ بحیثیت ناقد کسی فلم یا فنکار سے متعلق تبصرہ کرنے سے مجھے نہیں روکا جاسکتا لہٰذا تبصرہ نہ کرنے کے عبوری حکم کو فوری منسوخ کیا جائے، عدالت مجھے کسی شخص کی ذاتی زندگی پر تبصرہ کرنے سے ضرور روک سکتی ہے۔

عدالت نے کمال خان کی درخواست پر اداکار سلمان خان سے جواب طلب کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں