سیکیورٹی فورسز کاشمالی وزیرستان میں آپریشن دو دہشت گرد ہلاک
آپریشن رزمک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا تھا، آئی ایس پی آر
سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی ۔ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آپریشن رزمک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا تھا۔ آپریشن کے بعد علاقے میں کلیرینس آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ آپریشن کا مقصد باقی بچ جانے والے دہشت گردوں کا خاتمہ ہے۔