لیاری گینگ وار کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار اسلحہ برآمد

ملزم کے سرکی قیمت5 لاکھ روپے مقررتھی،سی آئی ڈی انسدادانتہا پسندی سیل کی کارروائی


Staff Reporter January 31, 2014
کلفٹن میں مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 بھتہ خورگرفتار، اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ فوٹو: فائل

سی آئی ڈی گارڈن نے لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ،ملزم کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر کی تھی ، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کلفٹن میں مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 بھتہ خوروں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق سی آئی ڈی انسداد انتہا پسندی سیل نے ڈاکس کے علاقے لیاری ریلوے اسٹیشن کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم رمضان عرف رمضانی کو گرفتار کر کے کلاشنکوف 4 دستی بم اور ٹی ٹی پستول برآمدکرلیے، سی آئی ڈی پولیس کے مطابق 2012 میں ملزم نے سی آئی ڈی کے لیاری آپریشن کے دوران سی آئی ڈی کے 3 اہلکاروں اورایس ایچ اوسول لائن فوادخان کوقتل کیا تھا، ملزم کا تعلق گینگ وارکے تاجوگروپ سے ہے،وہ قتل، اقدام قتل ، پولیس پرحملوں و مقابلوں اور بھتہ خوری سمیت سنگین جرائم کی کئی وارداتوں میں ملوث ہے۔

 photo 3_zpsf4c3bd34.jpg

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے کلفٹن میں واقع انڈر پاس سے مقابلے کے بعد زخمی ملزم امجد علی اور اس کے ساتھی خضر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔ ایس آئی یو پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا افغانی گروپ ہے اور وہ تاجروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر بھتہ وصول کرتے تھے جبکہ تفتیش کے دوران ملزمان نے 60 لاکھ روپے سے زائد بھتے کی رقم وصول کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں