کیویز پاکستان میں گرین شرٹس کیلیے ترنوالہ
20ون ڈے میچز میں صرف 3فتوحات،نمبر ون پوزیشن خطرے میں پڑگئی۔
کیویز پاکستان میں گرین شرٹس کیلیے ترنوالہ ثابت ہوئے ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ابھی تک 107 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جاچکے ہیں، ان میں سے55 گرین شرٹس نے جیتے، 48 میں کیویز نے فتح حاصل کی،ایک میچ ٹائی جبکہ3بے نتیجہ ختم ہوئے۔
گزشتہ باہمی مقابلہ ورلڈ کپ 2019میں ہوا، بابر اعظم کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت پاکستان نے 6وکٹ سے فتح پائی، دوسری جانب گرین شرٹس کی ہوم گراؤنڈز پر کارکردگی شاندار رہی ہے۔
20باہمی مقابلوں میں میزبان ٹیم نے 17جیتے جبکہ صرف 3میں شکست ہوئی،ویز نے آخری بار 2003 میں پاکستان کا دورہ کرتے ہوئے پانچوں میچز میں شکست کھائی تھی، راولپنڈی میں ابھی تک تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کیا ہے
ورلڈکپ 2019 کی فائنلسٹ نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ پاکستان کا نمبر چھٹا ہے، کلین سوئپ کی صورت میں گرین شرٹس ایک درجہ ترقی پاتے ہوئے پانچویں اور کیویز تنزلی کے ساتھ دوسرے نمبر پر جاسکتے ہیں، اس کے علاوہ نتائج کچھ بھی ہوں دونوں ٹیموں کی اس رینکنگ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔