اتنے ظالم نہ بنو کچھ تو مروت سیکھو شعر سنانے پر وزیراعظم کا بزنس مین پر غصہ

وزیراعظم نے بزنس مین کو ٹوک کر کہا شعر و شاعری بعد میں ہوتی رہے گی، بزنس کی بات کریں۔


Numainda Express September 17, 2021
وزیراعظم نے بزنس مین کو ٹوک کر کہا شعر و شاعری بعد میں ہوتی رہے گی، بزنس کی بات کریں۔فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیراعظم عمران خان تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں پاکستان تاجکستان بزنس فورم کے دوران ایک بزنس مین خالد امین کی بات پر غصہ کھا گئے۔

بزنس مین نے وزیرِاعظم کو مخاطب کرکے کہا کہ عمران صاحب جب آپ کنٹینر پر تھے تو بہت زبر دست تھے لیکن اب تو آپ قیدی ہیں،معلوم نہیں کن کے چکروں میں آگئے؟ بہرحال یہ شعر آپ کیلیے ہے، اتنے ظالم نہ بنو کچھ تو مروت سیکھو۔

شعر سنانے پر وزیر اعظم نے اسے فوری ٹوکا اورکہا کہ بزنس کی بات کریں، شعر و شاعری بعد میں ہوگی۔

ایکسپریس نے معاملے پر رائے لینے کے لئے خالد امین سے رابطہ کیا تاہم ان کا ٹیلی فون مسلسل بند جارہا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں