صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا

یہ اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 36 واں جبکہ چوتھے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس ہوگا۔


APP September 17, 2021
یہ اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 36 واں جبکہ چوتھے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس ہوگا۔ فوٹو: فائل

GENEVA: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج ( جمعہ ) صبح11 بجے طلب کر لیا۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے آج صبح 11 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ یہ اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 36 واں جبکہ چوتھے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں