آلات کی تیاری پر وفاق ریسٹورنٹس و ٹرانسپورٹ کاروبار پر سیلز ٹیکس صوبے وصول کرینگے

عظیم ترقومی مفاد اور ہم آہنگی کے جذبہ کے تحت نیشنل ٹیکس کونسل کی چھتری تلے معاملات کو آگے لے جانے سے اتقاق


Irshad Ansari September 17, 2021
وزیرخزانہ کی زیرصدارت نیشنل ٹیکس کونسل کا اجلاس، چیئرمین ایف بی آر، سیکریٹری خزانہ،وزرائے خزانہ اور سینئر حکام کی شرکت۔ فوٹو: فائل

HYDERABAD: وفاق اور صوبوں کے درمیان ٹرانسپورٹیشن کے کاروبار پر ٹیکس کا اختیار صوبوں کو دینے اور تعمیرات پر ٹیکسیشن آئینی انتظامات کے تحت شئیرنگ کی بنیادپر کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

وفاق اور صوبوں کے درمیان ٹرانسپورٹیشن کے کاروبار پر ٹیکس کا اختیار صوبوں کو دینے اور تعمیرات پر ٹیکسیشن آئینی انتظامات کے تحت شئیرنگ کی بنیادپر کرنے کا فیصلہ ہوا ہے جس کیلیے آپریشنل طریقہ ہائے کار تکنیکی کمیٹی طے کریگی جس میں تمام صوبائی ریونیواتھارٹیز شامل ہونگی۔

ریسٹورنٹس اور ٹرانسپورٹ کاروبار پر ٹیکس کی وصولی صوبے کریں گے، یہ فیصلے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت ہونیوالے نیشنل ٹیکس کونسل کے اجلاس میں کئے گئے ہیں۔

اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر، سیکرٹری خزانہ، صوبائی وزرائے خزانہ، چیئرمین سندھ ریونیو بورڈ اور دیگرسینئرحکام شریک ہوئے، وزیرخزانہ نے سیلز ٹیکس کو ہم آہنگ بنانے کے ضمن میں وفاق اور صوبوں کے درمیان اتفاق رائے پرزور دیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاق اور وفاقی یونٹوں کے درمیان ٹیکس سے متعلق مسائل کوحل کرنے کیلئے تعاون کے جذبہ کی ضرورت ہے، چئیرمین ایف بی آر نے وفاق اور صوبوں کے درمیان جنرل سیلزٹیکس کو ہم آہنگ کرنے کیلئے ان شعبوں کے حوالہ سے تفصیلی پریزینٹیشن دی جہاں مزید گفت وشنید ہوسکتی ہے۔

ایف بی آر اور صوبائی وزرائے خزانہ نے نقل وحمل، ریسٹورنٹس، آلات کی مینوفیکچرنگ اورتعمیرات کے شعبہ کے حوالہ سے ٹیکس بارے اپنے اپنے موقف کا اظہارکیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ صوبائی ٹیکس ہائے مقتدرہ سے سنگل ٹیکس پورٹل کے حوالہ سے تفصیلی رائے اور تجاویز حاصل کی جائیں گ،تمام متعلقہ شراکت داروں کی مشاورت کے بعد نیشنل ٹیکس کونسل نے فیصلہ کیا کہ آلات کی تیاری پر سیلزٹیکس وفاق جبکہ ٹرانسپورٹیشن کے کاروبار پر ٹیکس صوبوں کے پاس ہوگا۔ تعمیرات پرٹیکسیشن کے حوالہ سے فیصلہ کیاگیا کہ اس شعبہ پرٹیکس کے اختیارکے ضمن میں آئینی انتظامات کے تحت تقسیم کاری ہوگی۔

ایف بی آر اور صوبوں کی رائے لینے کے بعد وزیرخزانہ نے بطورسربراہ نیشنل ٹیکس کونسل فیصلہ کیا کہ ریسٹورنٹس پرٹیکس کی وصولی صوبے کرینگے تاہم اس فیصلہ پر صوبوں کی مشاورت سے ڈرافٹ شدہ ریفرنس رائے لینے کیلئے لاء ڈویژن ارسال کیا جائیگا ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔