مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کرنے کے کیس میں اہم پیش رفت

پولیس نے ملزم عزیز الرحمان کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا ہے


ویب ڈیسک September 17, 2021
پولیس نے ملزم عزیز الرحمان کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا ہے

KARACHI: طالب علم سے بدفعلی کرنے کے کیس میں پولیس نے چالان عدالت میں جمع کرادیا۔

مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کرنے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے ملزم عزیز الرحمان کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے مدرسے کے طالب علم کو بدفعلی کا نشانہ بنایا، ملزم نے امتحان پاس کروانے کی لالچ دیکر طالب علم کے ساتھ بدفعلی کی جب کہ ویڈیو فرانزاک رپورٹ کے مطابق ملزم بچے سے بدفعلی کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزم عزیز الرحمان کے خلاف 22 گواہوں کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ وائرل ویڈیو کے ذریعے متاثرہ مدعی نے کاروائی کی درخواست دی۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے جمع کرائے گئے چالان کو 20 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں