قومی اسمبلی میں سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد منظور
کورم پورا ہونے تک اجلاس کی کارروائی موخر کردی گئی۔
قومی اسمبلی نے سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے قرارداد منظور کرلی۔
اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر قرارداد پاس کی گئی۔ قرارداد میں حریت رہنما سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
ایوان میں سید علی گیلانی اور سابق وزیراعلی بلوچستان عطااللہ مینگل کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ مولانا عبدالاکبر چترالی نے دعائے مغفرت کرائی۔
اپوزیشن قومی اسمبلی اجلاس میں کورم کی نشاندہی کرکے ایوان سے باہر چلی گئی۔ گنتی میں کورم پورا نہ نکلا جس کے باعث کورم پورا ہونے تک اجلاس کی کارروائی موخر کردی گئی۔