جسٹس دوست محمد سپریم کورٹ کے جج نامزد سمری منظور

سینئر ترین جج جسٹس میاں فصیح الملک کو پشاورہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کردیا گیا


Numainda Express/Online January 31, 2014
سینئر ترین جج جسٹس میاں فصیح الملک کو پشاورہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد کو سپریم کورٹ کا جج نامزد کردیا گیا،صدر ممنون حسین نے جج نامزدگی سمری منظور کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دوست محمدخان کی سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے تقرری کے بعدسینئر ترین جج جسٹس میاں فصیح الملک کو پشاورہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کردیا گیا ہے۔جسٹس میاں فصیح الملک پشاور ہائیکورٹ کے 21 ویں چیف جسٹس ہونگے،وہ آج اپنے عہدے کاحلف اٹھائیں گے،گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ گورنرہائوس پشاورمیں ان سے حلف لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں